یوکرین کا روس کے سرحدی علاقے میں فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک

0 169

روسی حکام کے مطابق سرحدی علاقے بلگورود میں یوکرین نے فضائی حملہ کیا جس میں 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہوئے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ بلگورود حملے سے روسی صدر کو آگاہ کردیا گیا ہے، بلگورود پر حملہ معاف نہیں کیا جائےگا۔

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

خیال رہےکہ یوکرین میں گزشتہ روز روسی حملوں میں 39 افراد مارےگئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خارکیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیار جو اس کے پاس موجود ہیں، ان سے حملہ کیا جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی حملہ ظاہر کرتا ہےکہ پہلے حملے کو دو سال ہونے کے باوجود روسی صدر کے یوکرین میں مقاصد نہیں بدلے، پیوٹن یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام کو اپنا محکوم بنانا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.