امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے کیس میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد
امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا نے نیویارک میں بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سازش کو ناکام بنایا۔
ہم امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکا یا بیرون ملک امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا تھا، اسے ابھی امریکا منتقل نہیں کیا گیا،اس سے قبل رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینیئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔