امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ

0 161

ترجمان جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے امریکی فوجی طیارہ یاکوشیما جزیرے کے قریب گرا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے، جائے حادثہ کے قریب ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، باقی طیارے میں سوارافرادکی حفاظت سمیت مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

جاپانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ ہائبرڈ طیارہ یاکوشیما ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اور اس دوران ایک انجن میں آگ لگ گئی،حادثے پر امریکی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، کوسٹ گارڈ کو پانچ منٹ بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.