اسکاٹ لینڈ، اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کی قرار داد منظور

0 138

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرار داد 28 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے منظورکرلی۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بھی جنگ بندی کی حمایت کریں،دوسری جانب جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا،اس سے قبل جنوبی افریقی صدر سرل راما فوسا نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 33 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 5 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.