ہم 4 ہزار فلسیطنی بچوں کو قتل کردیں تو بھی کم ہے، اوباما کاسابق مشیر

0 118

سابق امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اور امریکی وزارت خارجہ کے سابق سینئر عہدیدار اسٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم 4000 فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو یہ بھی کم ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ اور دیگر قابض علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جس میں 6000 سے زائد بچے اور 3000 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

صیہونی فورسز نے اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں پر بمباری کر کے غزہ کو قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 83 مساجد مکمل طور پر شہید جبکہ 150 سے زائد شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل اور حماس 4 روزہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں اور قطر نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایسے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اور امریکی وزارت خارجہ کے سابق سینئر عہدیدار اسٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھل کر مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو نیو یارک میں ایک ہلال فوڈ شاپ (غالباً فلسطینی یا عرب ملک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی دکان) کے باہر کھڑے نفرت انگیز کلمات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.