بھارتی فوج نے سرچ آپریشن ضلع راجوڑی میں کیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا۔ والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا جس میں جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارتی فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔