غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبہ پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کابینہ سے باہر

0 92

پال بریسٹو نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا،تاہم اس مطالبے کے بعد رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔

 

اس کے علاوہ  فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنے پر لیبرپارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینیئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔

 

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ، جن میں 3457 بچے بھی شامل ، 15 ہزار 500 سو فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.