شر پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں جاگھسے

یہودی آباد کار اسرائیلی پرچم اٹھائے مارچ کررہے ہیں

0 147

خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں یہودیوں پر مشتمل جتھہ اسرائیلی پرچموں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں شہر میں کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔

مارچ کی قیادت ایک سخت گیر صیہونی جماعت کا لیڈر ایتامر بن گیور کررہا تھا، اس موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں تین ہزار سے زائد اسرائیلی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی صحافیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

یہودی آبادکاروں کے مارچ کے موقع پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا جن پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں۔

اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے 18 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

  • فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے الواد میں زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والی ایک ایمبولینس پر حملہ بھی کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان ابو رودیناہ کے مطابق اسرائیل خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر سمجھتا ہے اور نہ ہی ان کا احترام کرنا جانتا ہے۔ اسرائیل یہودی آبادکاروں کو امن و امان خراب کرنے کی کھلی چھوٹ دے کر آگ سے کھیلنے کی کشش کررہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور دوہرے رویے نہ اپنائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.