وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے پرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش

0 156

رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں تک سرانجام دینے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔

مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کی دفاعی پالیسی نے پر تشدد رنگ اختیار کرلیا تھا، 2014 میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک کو کھلم کھلا دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم وہاں وار کریں گے جہاں سے جرم سرزد ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی ہے، ماضی میں بھی بھارت دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے جن میں پاکستان کے خلاف گوریلا فورس کو تیار کرنا بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.