جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک

0 200

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 63 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 40 کے قریب شدید زخمی ہیں۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کی رہائشی عمارت میں آگ رات گئے لگی جب رہائشی سو رہے تھے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ رہائشیوں کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کچھ نے کھڑکیوں اور بالکونیوں سے چھلانگیں لگا کر اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش کی۔ کئی افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران 100 سے زائد افراد جھلس گئے تھے جن میں سے 63 کی موت کی تصدیق کردی گئی جب 40 کے لگ بھگ زخمی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.