81 سالہ امریکی سینیٹر پر پریس کانفرنس کے دوران سکتہ طاری

0 203

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر اور سینیئر سیاست دان مچ میک کونل ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جوابات دیتے ہوئے اچانک سکتے میں چلے گئے۔

جب پوچھا گیا کہ وہ 2026 کے الیکشن میں حصہ لیں گے تو سینیٹر میک کونل بالکل خاموش ہوگئے اور ہوا میں تکنے لگے۔ صحافی نے سمجھا کہ شاید آواز نہیں پہنچی اور بلند آواز سے سوال دہرایا۔

دوسری بار پوچھے جانے پر بھی امریکی سینیٹر بت بنے ہوا میں تکتے رہے اور کافی دیر تک مبہوت رہے جس پر ان کی معاون اسٹیج پر آئیں اور کان میں کچھ کہا لیکن امریکی سینیٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جس پر ان کا عملہ پریس کانفرنس ختم کرکے سینیٹر کو ساتھ لے گیا،وہ کئی بار پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں اور غلط نام لے لیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.