امریکا کی پاکستان کو آئی ایم ایف معاملات پر تعاون کی یقین دہانی

0 91

واشنگٹن،امریکا کی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو وسیع اور گہرا کرنے، پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفارت کار نے پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات اور پاکستان کے معاشی استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکی سفارت کار کی پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ سے گفتگو پر امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بات چیت پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی مسلسل مصروفیت پر مرکوز تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خلیل عباس جیلانی آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.