برطانیہ میں زومبی اسٹائل خنجر اور چُھرے رکھنے پر پابندی
تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے اور فروخت کرنے پر 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا اور زندگیاں بچانا ہے۔
برطانوی پولیس کو دئیے گئے اختیارات کے تحت سیکورٹی اہلکار کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ پراپرٹی سے سنگین جرائم میں استعمال ہونے والے ہتھیار قبضے میں لے سکتے ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہوگا یا کسی اور دھمکائے گا تو صرف 2 سال کی سزا ہی آخری نہیں ہوگی۔