جرمنی کا یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے کا اعلان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز یوکرین کو KMW کمپنی کے Gepard اینٹی ائیر کرافٹ ٹینکوں کی فراہمی کی منظوری دی۔

0 201

جرمنی نے روس کی جانب سے جاری جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹر کے مطابق جرمنی نے منگل کے روز یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی پہلی ترسیل کا اعلان کیا تاکہ اسے روسی حملوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز یوکرین کو KMW کمپنی کے Gepard اینٹی ائیر کرافٹ ٹینکوں کی فراہمی کی منظوری دی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت یوکرین کی مدد کے لیے سنجیدہ ہو رہی ہے جس کے بعد مزید امداد بھی کی جائے گی۔ تاہم دوسری جانب جرمنی میں یوکرین کے سفیر سمیت ناقدین نے برلن پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور دیگر ایسے اقدامات پر زور دے رہا ہے، جن سے کیف کو روسی افواج کو پسپا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس کے اس خطرے سے بھی خبردار کیا کہ وہ جرمنی کو یوکرین میں جاری تنازعہ کا ایک فریق سمجھے گا جو تیسری عالمی جنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھاری ہتھیار فرایم کرنے کی درخواستیں اس وقت سے تیز ہو گئی ہیں جب روس نے مشرقی علاقے ڈونباس پر حملہ کیا۔ یہ علاقہ کیف کے آس پاس کے علاقوں کے مقابلے میں ٹینکوں کی لڑائی کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.