اسرائیل کی دہشتگردی، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر ڈرون سے آنسو گیس چھوڑدی

اسرائیلی فوجی اپنی روایتی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصٰی میں گھس گئے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج کیا، ربر کی گولیاں برسائیں، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

0 164

اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کو منشتر کرنے کے لئے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس چھوڑ دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے والے ڈیڑھ لاکھ نمازیوں پر ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں نمازیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ متعدد نمازیوں کو دم گھٹنے کے باعث فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوجی اپنی روایتی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصٰی میں گھس گئے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج کیا، ربر کی گولیاں برسائیں، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.