بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا

0 147

سری نگر(شوریٰ نیوز)بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، ایک اور کشمیری نوجوان شہید،نوجوان کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ۔ جنت نظیر وادی کے ضلع جموں میں بارڈر سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقے میں ایک محلے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اس سرچ آپریشن سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے اور نہ ہی شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران موبائل فون اور نیٹ سروسز منقطع کردی گئی تھیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ قانون کی منظوری کے بعد سے وادی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشنز کے نام پر مسلم نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔رواں ماہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں اب تک درجن سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ 50 سے زائد نوجوان زیر حراست ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.