فرانس،پائلٹ نےطیارہ سمندر پر بحفاظت اتار لیا

ساحل سمندر پر پکنک منانے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی

0 138

میڈرڈ(شوریٰ نیوز) فرانس،پائلٹ نےطیارہ سمندر پر بحفاظت اتار لیا،ساحل سمندر پر پکنک منانے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی،فرانس میں پائلٹ نے انجن خراب ہونے پر طیارے کو ساحل کے بجائے سمندر میں اتار کر تعطیل کے باعث ساحل پر پکنک منانے آنے والے سینکڑوں سیاحوں کو بچالیا۔ فرانس کے ساحل پر سینکڑوں افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کی وجہ سے ساحل کے عین اوپر محو پرواز ایک طیارے کو انجن کی خرابی کے باعث ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے لیے جگہ نہیں مل رہی تھی۔پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے کمال ہوشیاری سے ایک انجن والے چھوٹے جہازکو اس طرح سمندر کی سطح پر اتار دیا کہ طیارے میں موجود تمام افراد بھی محفوظ رہے۔فائر فائٹرز کے چیف نے بتایا کہ طیارے میں موجود تینوں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ طیارہ آہستہ آہستہ سمندر برد ہوگیا۔ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔طیارے میں پائلٹ مرد اور ایک خاتون اور ایک بچی مسافر تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.