عراق میں بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

گیمبیا ا ور ازبکستان میں بھی بھارتی کھانسی کے سیرپ سے سینکڑوں بچوں فوت ہو گئے

0 86

بغداد(شوریٰ نیوز) گیمبیا ا ور ازبکستان میں بھارت سے درآمدی کھانسی کے سیرپ سے سینکڑوں بچوں کی موت کے بعد اب عراق میں دستیاب بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے۔ عراق میں دستیاب بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف عالمی نشریاتی ادار ےنے کیا۔ ایک کلینیکل ٹیسٹ کے مطابق عراق میں فروخت ہونے والے ’’سردیوں کے سیرپ میں زہریلے کیمیکلز‘‘ موجود ہیں۔ ایک آزاد امریکی تجربہ گاہ ’’والیسور ایل ایل سی‘‘ کے مطابق مارچ میں بغداد کی ایک فارمیسی سے سردیوں میں استعمال ہونے والے بچوں کے سیرپ کی ایک بوتل خریدی گئی تھی جس میں 2.1 فیصد ایتھیلین گلائکول کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ کیمیکل عالمی سطح پر منظور شدہ مقدار سے 21 گنا زیادہ ہے جبکہ اس کی معمولی مقدار بھی انسانوں کے لیے مہلک ہے اور اسی ایک کیمیکل کی وجہ سے گزشتہ برس گیمبیا اور ازبکستان میں بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے ہونے والی بڑے پیمانے پر بچوں کی اموات میں کردار ادا کیا۔بلومبرگ نے 8 جولائی کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ عراقی اور بھارتی حکام کے ساتھ ٹیسٹ کے نتائج کا تبادلہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے بلومبرگ کو بتایا کہ اسے امریکی لیبارٹری کے ٹیسٹ کے نتائج “قابل قبول” ہیں اور اگر عراقی حکومت بھارتی سیرپ سے متعلق تصدیق کرتی ہے تو وہ الرٹ جاری کرے گا۔علاوہ ازیں امریکی لیب نے کولڈ آؤٹ (بھارتی سیرپ) کے نمونے کا پانچ بار تجربہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.