افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی سطح پر پہلی بار ٹرین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
افغانستان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی ٹرین کی آزمائش کی ویڈیو جاری کی۔
انہوں نے لکھاکہ ملک کے نیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پہلی بار ٹرین بنائی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں ریلوے ٹریک کی تکمیل تک ہماری اپنی ٹرینیں ہوں گی۔
افغان حکومت کی جانب سے ٹرین کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔