نئی دریافت شدہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو تبدیل کرسکتی ہیں

0 3

ماہرین فلکیات نے تین ایسی کہکشائیں دریافت کی ہیں جو کائنات کے قدیم ماضی کے مخفی رازوں کو افشا کرسکتی ہیں۔
یہ کہکشائیں جن کا نام Sculptor اے، بی اور سی ہے، اتنی چھوٹی اور مدھم ہیں کہ وہ روایتی کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعے پتہ لگنے سے بچ جاتی ہیں، انہیں فوکس میں لانے کے لیے تیز انسانی آنکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایریزونا یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈیوڈ سینڈ نے یہ حیرت انگیز دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایسے ہی ڈی ای ایس آئی لیگیسی سروے کا مطالعہ کررہا تھا اور آسمان کے ان علاقوں کا مشاہدہ کررہا تھا جن کی پہلے تلاش نہیں کی گئی تھی۔ اس میں صرف چند گھنٹے ہی لگے کہ یہ کہکشائیں نمودار ہوئیں۔

صرف چند سو سے ایک ہزار ستاروں پر مشتمل یہ کہکشائیں ملکی وے کے بالکل برعکس ہیں جو 100 بلین سے زیادہ ستاروں اور آس پاس کی متعدد بونی کہکشاؤں سے کافی بڑی ہے۔
ان تینوں کہکشاؤں کے اندر موجود ستارے قدیم ہیں جو تجویز کرتے ہیں کہ ان کہکشاؤں نے اربوں سال پہلے نئے ستارے بنانا بند کر دیے تھے۔

اگرچہ Sculptor سی ایک دور دراز کہکشاں ہے تاہمSculptor اے زمین کے قریب ہے اور Sculptor بی اس سے زیادہ دور ہے۔
جو بات انہیں خاص طور پر دلچسپ بناتی ہے وہ ان کی تنہائی ہے، جس نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا کہ کائنات کی ٹائم لائن میں ان کہکشاؤں میں ستاروں کی تشکیل اتنی جلدی کیوں بند ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.