آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سرگرم ہو گئے۔
فیصل کریم کنڈی آج مرکزی صدرعوامی نیشنل پارٹی سے ملاقات کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا کی سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی رہائش گاہ پر ہوئی، گورنر کے پی کے نے محمود خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
کانفرنس کا انعقاد دسمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں کیا جائے گا، کانفرنس میں امن و امان اور صوبے کے حقوق سے متعلق بات چیت کی جائے گی، کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی جارہی ہے۔