پشاور: خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت کیسز تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت کم وبیش 75 فیصد زیر التوا کیسز نمٹا دیے گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دور دراز علاقوں کے سائلین بھی آن لائن کیسز فائل کررہے ہیں، کیسز کی پیروی کیلئے درخواست گزار اور وکلا کو آن لائن ویڈیو سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
مزید برآں ججز کیلئے آن لائن ڈیش بورڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔