آرمی چیف نے سانحہ 9 مئی کے 20 مجرمان کی سزا معاف کردی

0 20

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ9 مئی کے واقعات میں ملوث فوجی عدالتوں سے ایک سال تک سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے 20 افرادکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے،راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔

راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی، لاہور میں3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی، رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا، کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سےقبل رعایت دی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہا کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.