ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

گورنر پنجاب سے چیئرمین پی پی ایس سی کی ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی ایس سی نے گورنر پنجاب کو پنجاب پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978 کے تحت سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2024…

اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کیلئے ہوٹل بند، رہنما گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے

اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی…

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس:لگتا ہے اے ٹی سی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کےکافی مسائل ہیں، جج آئینی…

سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہےکہ لگتا ہے اے ٹی سی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کےکافی مسائل ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق…

کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج کراچی کے چند مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور صبح میں ہلکی دھند بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے…

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کے وقت کیا ہوا؟ پولیس نے رپورٹ جمع کرادی

پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ کراچی پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مارا تھا، ملزم کی…

لوگ اپنی طاقت پر کرکٹ بورڈ میں آتے ہیں اور مرضی کرتے ہیں، ان کی مراعات حیران کن ہیں: رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی…

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان…

بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔ الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی…

سپریم کورٹ: مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل

سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا۔ اعلامیے…

صدر تنخواہ دارو محدود آمدنی کے طبقات کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے

صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی…