ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 4 افراد جاں بحق

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔…

پنجاب حکومت کا صوبے میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 سال کے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا ہےکہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے سڑک پر کم جگہ درکار ہوگی، اے آرٹی تین کوچز والی بس میں 300 سے…

انتخابات میں دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی تشکیل؛ شیرافضل، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات برقرار

عام انتخابات میں دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں پر سپریم کرٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ…

افغان حکام کی پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش؛ دفتر خارجہ کی تصدیق

دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر…

ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں، ایسا کیوں ہے کہ اِسے روک نہیں سکتے، جسٹس جمال مندوخیل

جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے کہ ہم اسے روک نہیں سکتے؟۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق…

عافیہ صدیقی کیس؛ میں یہ سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔…

کفایت شعاری صرف غریب کیلیے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید

پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں…

ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

ججز تقرری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے…

متنازعہ ٹوئٹ کیسز: اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی،…

عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا۔ سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں…