ماہانہ آرکائیو

اگست 2024

بیلجیئم نے فلسطین میں جاری نسل کش پالیسی پر اسرائیل کو سزا دینےکا مطالبہ کردیا

برسلز: بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی کو  سزا دیے  بغیر  نہیں جانے دینا چاہیے۔ بیلجیئم نے آج ہونے والی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے قبل نسل کشی…

بنگلادیش میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے آگئی

بنگلادیش کی عبوری حکومت کی مشیر صحت نورجہاں بیگم کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ عوامی مظاہروں کے دوران 1000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ان مظاہروں کے دوران 400 سے زائد افراد بینائی سے بھی محروم ہوئے۔ ڈھاکا کے علاقے…

’جنگ بند اور قبضہ ختم کرو‘، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

تل ابیب: رکن اسرائیل پارلیمنٹ عفرکاسف نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ بند کرکے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عفرکاسف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ جنگ بندکرو اورقبضہ ختم کرو…

ٹرین ڈرائیور نے مہارت سے پٹری پر موجود 5 شیروں کی جان بچالی

بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے مہارت اور حاضر دماغی سے 5 شیروں کی جان بچالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں پیش آیا جہاں مال گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔ حکام نے بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے کے…

زندگی کی ارتقاء کے راز رکھنے والی حیات دریافت

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے کثیر خلوی حیاتیات کی ایک پراسرار نئی قسم دریافت کی ہے جو خردبینی زندگی کی شکلوں کے ارتقاء اور ممکنہ طور پر زمین پر موجود ابتدائی جانوروں کے رازوں کے بارے میں نئی بصیرت فراہم کرتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا،…

محققین نے پلاسٹک کی آلودگی کا توڑ نکال لیا

سول: کورین محققین نے ای کولی نامی بیکٹیریا میں حیاتیاتی تبدیلی کی ہے جس کا مقصد بائیو ڈیگریڈ ایبل پولیمر پیداوار ہے جس کو بائیو میڈیکل معاملات میں استعمال کیا جاسکے گا۔ دنیا بھر میں بائیو انجینئرز ایسے جراثیم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں…

واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں اہم کال فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں آئی او ایس صارفین کے لیے اے آر کال افیکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے واٹس…

لاہور میں گوگل کے Think Apps 2024 کے ایونٹ کا انعقاد

گوگل نے لاہور میں Think Apps 2024 کی میزبانی کی، جس میں صنعت کے عالمی اور علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریباً350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی۔ 2023ء میں Think Apps کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب…

اسلامی بینکاری کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اسلامی بینکاری کے نام پر فراڈ ہورہا ہے اور عوام سے قرض پر 25 سے 30 فیصد شرح سود لیا جاتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جہاں…

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 23 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.89کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں…