ماہانہ آرکائیو

جون 2024

کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا،سی ٹی ڈی

خیبرپختونخوا میں رواں برس ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا، 322 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 124 کو…

نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر ہیں، مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر بارہ فیصد پر آگئی ہے، عالمی کمپنیوں کے…

جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور منتقلی پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف…

آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں معیشت کیلئے ضروری قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی…

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 6 گنا اضافہ

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی بڑھ کر ایک ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران صرف…

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی،پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی۔‏پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ محکمہ ایکسائز کی…

آواران میں طوفانی بارشیں، تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

کوئٹہ، آوران میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آوران ٹو تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ این 70 قومی شاہراہ دھانہ سر رینج پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کا خبیر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آواران…

موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی ہلاک

گلشن نیپا فلائی اوور کے نیچے چیز اپ اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی…

کراچی، بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو…

ٹی 20 ورلڈکپ جتواکر ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم ہوگیا

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا،…