ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاق سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔…

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے اور سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت 3 جون کو…

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ این او سی کی شرائط کے…

پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کریں: وزیراعظم کا آٹو سیکٹر پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو سیکٹر پر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر ، جام کمال اور متعلقہ اعلیٰ…

حیدرآباد: گیس سلنڈر کے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہیں جن میں سے اکثر 60 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، 25 زخمیوں کو علاج کے…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خرجہ نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران…

نیشنل فارنزک لیبارٹری ایک سال سے غیر فعال، سینکڑوں کیسز لٹک گئے

نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی لیبارٹری کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل فارنزک لیبارٹری کے غیر فعال ہونے کے باعث نارکوٹکس کے 877 کیسز لٹک گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، انچارج این ایف ایس اے،…

وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

کراچی میں 2 جون سے گرمی کی شدت کم ہوجائیگی: چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کی نوید سنادی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار نے کہا کہ آج اور کل کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 40 تک جاسکتا ہے تاہم امید ہے 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور…

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیدی، اسلام آباد انتظامیہ کا عدالت میں جواب

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر…