ماہانہ آرکائیو

مارچ 2024

حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 ن لیگی ارکان اسمبلی کی کامیابی ٹربیونل میں چیلنج

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی لاہور ٹربیونل میں چیلنج کردی گئی۔ این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی پی ٹی آئی کی ریحانہ امتیاز ڈار نے چیلنج کی ہے۔ این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی…

ستھرا پنجاب پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہوسکے

ایک ماہ میں پنجاب سے کچرا اور گندگی صاف نہیں کی جاسکی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کیے جاسکے۔ لاہور،گوجرانوالا، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر کچرے کے ڈھیر ہیں۔ بعض مقامات پر سیوریج کا…

اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن موسمی خرابی کے باعث جزوی متاثر

اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن ہفتے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کے رخ موڑےگئے جب کہ متعدد پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے…

لاہور میں آج بھی پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے

لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے آج بھی 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واپڈا کا ملازم رضوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھرگئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔…

چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکی مدت کا تعین کرنےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے حکومت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے…

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔ چھتیں گرنے کے واقعات پشاور،…

کراچی میں پتنگ اڑانے اور فروخت پر پابندی عائد

کمشنرکراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ، دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ کمشنرکراچی نےکہا ہےکہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور…

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی امید

آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا بھی عندیہ دیدیا اور قرض کے موجودہ دستیاب کوٹے میں اضافے کی بھی توقع ہے جب کہ نئے پروگرام کیلئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں…

رانا ثنااللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ منشااللہ اور ایوب خان گادھی سمیت دیگر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا…

پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے 70 فلسطینی طلبہ کو ایدھی فاؤنڈیشن کی ماہانہ نقد امداد

فلسطین خصوصاً غزہ میں صیہونی بمباری سے نظام زندگی تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں زیر تعلیم 200 میں سے غزہ کے 70 طلبہ کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہانہ 25 ہزار روپے نقد امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے…