ماہانہ آرکائیو

فروری 2024

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سینکڑوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ15ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔…

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کررہا تھا، بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12…

لاہور واقعہ: خاتون نے اپنی مرضی سے بیان دیا، اے ایس پی شہر بانو

لاہور پولیس کی اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا ہےکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں متاثرہ خاتون نے اپنی مرضی سے بیان دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے کہا کہ اچھرہ میں موقع پر…

احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے…

خیبر پختونخوا: اسکول اوقات کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان…

وزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز ٹریفک روکنے پر برہم

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج پہلا دن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رائے ونڈ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار…

کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این اے 237 کراچی سے…

بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے لائن لاسز اور کم وصولی کی مد میں 403 ارب روپے کا…

کے پی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کا نام فائنل

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں خاتون کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے جس وجہ سے ثریا بی بی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ ثریا بی بی…

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ پارٹی ذارئع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28 فروری 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے جب کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں…