ماہانہ آرکائیو

جنوری 2024

ریاست مدینہ جیسی باتیں کرسکتا ہوں مگر زمینی حقائق کا علم ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ اور سکھر میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ریاست مدینہ جیسی بڑی بڑی باتیں کر سکتے ہیں مگر انہیں زمینی حقائق کا علم ہے۔ بے امنی کی وجہ سے بلوچستان اور…

بنوں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2 افراد زخمی

بنوں میں پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار،سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے…

اصل حل جمہوری طاقتوں کے پاس ،اسلام آباد والے سمجھنے کو تیار نہیں ، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نےحب میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے، اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ…

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرینگے، شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور مخالفین کا جلوس نکل جائےگا۔ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، تیر پر ایک نقطہ اور لگادو شیر بن…

چوتھی بار وزیراعظم بننے کی سازش ناکام بنائیں گے،بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے کر کہا ہے کہ جو سمجھ رہے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔ وہ سخت غلط فہمی میں ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی سازش…

عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری، ملک میں 90 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سمری میں کہا گیا ہے کہ…

مشاہد حسین سید ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینز کے نائب صدر منتخب

جینیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کینیا کی ملی اودھیمبو کو انٹرپارلیمانی یونین کی کمیٹی آف ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینز کا صدر جبکہ مشاہد حسین سید کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ مشاہد حسین سید متفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہوئے، مشاہد حسین…

حماس نے 7 اکتوبر حملے کیلئے گولہ بارود کہاں سے حاصل کیا؟

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کیلئے استعمال کیے گئے گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حملے میں حماس کی جانب سے جو گولہ بارود استعمال کیا گیا وہ صیہونی گولہ بارود…

امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی اتحادی ملکوں کا بھی اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان

امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی ان کے اتحادی ملکوں نے بھی اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔ صیہونی حکومت پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا…

امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھ جمع ہوگئے

امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان ریفرنڈم میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ہزاروں سکھوں کا جم غفیر پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گیا، ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ سان فرانسسکو کے سوک سینٹر میں جاری ووٹنگ میں بین الاقوامی آبزرور بھی…