ماہانہ آرکائیو

دسمبر 2023

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے،خیال رہے کہ…

عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے اور منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ،ریٹرننگ افسران کی جانب سے کئی امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کردیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل 3 جنوری تک…

نواز شریف کےکاغذات نامزدگی مانسہرہ اور لاہور سے منظور ہوگئے

لاہور کے حلقہ این اے 130 اوراین اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ دوسری جانب این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

کراچی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور ریٹرننگ افسر نے آج تک کے لیے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ (ن) لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ…

لاہور اور میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔ وہ توشہ خانہ کیس میں نا اہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں…

اقامے کی بنیاد پر اختر مینگل کے 2 قومی اسمبلی کی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ خضدار سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے…

استحکام پاکستان پارٹی کسانوں کیلئے جامع منصوبہ لارہی ہے، ہمایوں اختر خان

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہےکہ ہماری پارٹی کسانوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور منشور لےکر آرہی ہے، الیکشن جیت کر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ رہنما استحکام پاکستان پارٹی ہمایوں اختر خان کی جانب سےاین اے97…

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر

الیکشن کمیشن کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں سے ایک درخواست پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق ہے جس میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ…

بلاول اور فریال تالپور کے کاغذات منظور، فہمیدا اور ذوالفقار مرزا کے مسترد

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ…

اعظم سواتی اور ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد، مریم کے تمام حلقوں سے منظور

ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی نشست این اے 50 اٹک سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے، میرے وکلا، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ…