ماہانہ آرکائیو

اگست 2023

خواتین کی پارلیمانی نمائندگی، عرب ممالک میں امارات پہلے،عراق دوسرے نمبرپر

سی ای او ورلڈ میگزین کی 150 ممالک پر مشتمل فہرست کے مطابق عراق نے پارلیمنٹ میں خواتین کے سب سے زیادہ تناسب کے لحاظ سے دنیا بھر میں 65 ویں اور عرب ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق روانڈا پارلیمنٹ میں خواتین کی…

پیپلز پارٹی کا مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کے خلاف کل ریلی نکالنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ، بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ریلی پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی ۔ پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف…

ایران، عراق مخالف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو غیر مسلح کرنے پر متفق

ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے عراق کے ساتھ عسکریت پسند گروپوں کو غیر مسلح کرنے اور کردستان کے علاقے میں ان کے فوجی اڈے بند کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔شفق نیوز کے مطابق بیان میں ایک انتباہ بھی شامل ہے۔ معاہدے پر عمل نہ…

دریائے ستلج میں سیلاب، جلالپور کا بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

ریسکیو عملہ پھنسے افراد کو 14 کشتیوں کے ذریعے منتقل کررہا ہے،سیلابی ریلے نے احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی ، بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ،…

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام میں بین الاقوامی ائرپورٹ پر حملہ

اسرائیلکے جنگی طیاروں نے شام میں حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت میں اس ہوائی اڈے کو خاصا نقصان پہنچا ہے جس کی بنا پر اس ایئرپورٹ کی سرگرمیاں شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔دوسری جانب روس…

افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کو ایرانی مصنوعات کیلئےبہترین منڈی قرار دیدیا

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایرانی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی، کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران مذکورہ بات کہی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون، سلامتی، منشیات کے خلاف مہم اور سرحدی مسائل پر گفتگو…

وفاق نےعمران خان کی حالت زار کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

رپورٹ کے مطابق 13*44 فٹ کی راہدری میں چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح شام چہل قدمی کی اجازت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ایک درجہ بہتر کلاس بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے مطابق اٹک جیل کا…

الصناعہ جیل سے داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد فرار

امریکہ داعش کے دہشت گردوں کو شام کی جیل سے فرار ہونے میں مدد کرکے عراق میں ابو غریب جیل کے منظر نامے کو دہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔فارس نیوز کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الصناعہ جیل سے داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد فرار ہوچکی ہے۔…

بلوچستان ہائیکورٹ، عمران خان کے خلاف ادارو ں کی ہرزہ سرائی کا کیس خارج

رپورٹ کےمطابق عمران خان کے خلاف ایف آئی آر پی پی سی کے سیکشنز 124اے ،153اے اور 505کے تحت دائر کی گئی تھی، جس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کے سیکشن 20 کی دفعات بھی شامل تھیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائنز فورم کی جانب سے چیئرمین پی…

آئیسکو کا صارفین کیلئے بجلی کے بلز کی اقساط کرنے کا اعلان

صارفین ایس ڈی او ریونیو ایکسین کے دفاتر یا کسٹمر سروسز سینٹرز سے بلوں کی اقساط اور مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں،ترجمان آئیسکو ترجمان آئیسکو راجہ عاصم کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گےِ، صارفین…