اسلام آباد: ایل این جی کی قیمت کے تعین پر وفاقی حکومت کو دھچکے کا سامنا ہوگا کیوں کہ حکومت سندھ نے گیس کی اوسط قیمت کے بل ( Wacog ) کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اس بل کو ایک نجی پارٹی نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
کراچی: غیر یقینی سیاسی و معاشی حالات کے باعث گزشتہ ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 181 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ اوپن ریٹ 183 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پیریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امربالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پنجاب، خیبرپختونخوا اور ہزارہ سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں موبائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہر روز نئی اور پہلے سے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی اس ریس میں ہر اسمارٹ فون برانڈ اپنے اسمارٹ فون متعارف کرا رہا ہے۔ کہیں کیمرا تو کہیں ڈیزائن کو مزید دلچسپ انداز…
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہو رہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، اپوزیشن کے ہر ممبر کو تحفظ فراہم کریں گے۔