براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
کشیدہ تجارتی تعلقات، چین کی امریکا جانیوالے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
چین نے امریکا سفرکرنے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات ( ٹریول ایڈوائزری) جاری کردی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت ثقافت وسیاحت نےکہا ہےکہ چینی سیاح امریکا کے سفر میں خطرات کا جائزہ لیں اور سفر میں احتیاط کریں۔
چینی وزارت…
افغان طالبان نے بگرام ائیربیس امریکا کے حوالے کرنے کی تردید کردی
افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجی…
ٹیرف پر مذاکرات کرنیوالے ممالک کیلئے ٹرمپ کا تضحیک آمیز انداز، ناقدین کی نقل بھی اتاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کے خواہاں ممالک کے حوالے سے تضحیک آمیز انداز اختیار کیا۔
آج نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے عشائیے سے خطاب میں ٹرمپ نے دیگر ممالک کے لیے غیر اخلاقی انداز…
میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی بازیاب
میانمار کے اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب کرالیے گئے۔
تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو بینکاک سے رخصت کیا۔ میانمار میں بازیاب پاکستانیوں کا واپس آنے والا یہ دوسرا گروپ ہے اور اب بھی…
تجارتی جنگ میں چین کا ایک اور وار، امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا
چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔
چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
کانگو کے نیشنل پارک میں خطرناک بیماری سے 50 دریائی گھوڑے ہلاک
افریقا کے سب سے پرانے نیشنل پارک میں خطرناک بیماری کی وجہ سے 50 دریائی گھوڑے ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں وسطی افریقی ملک کانگو کے ویرنگا نیشنل پارک سے سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Ishasha River…
ٹیرف کی مد میں روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی مد میں روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کیلئے امریکا پہنچ رہے ہیں۔…
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔
اپنے دورے کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ امریکی ہم منصب مارکوروبیو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کے مسائل اور…
چین: صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
چین کے صوبے ہیبائی میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیش آیا جس کے فوری کے بعد نرسنگ ہوم میں بزرگ افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔…
جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی، صوبائی گورنر بھی شامل
جمہوریہ ڈومینیکن کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم…