براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد اور میڈیا ٹرائل ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد اور میڈیا ٹرائل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا ایپ سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں، حوثیوں کے ٹھکانوں پر کامیاب حملے…

روسی صحافی بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، کیمرہ مین شدید زخمی

روسی صحافی بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب دھماکے میں ہلاک ہوئی، چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار…

سعودیہ میں عیدالفطر کب ہوگی؟ سعودی ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتہ 29…

اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالبعلم گرفتار

اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ترک طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔ رومیسہ…

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار

متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی…

امریکی میگزین نے یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری کر دیں

امریکا کے اٹلانٹک میگزین نے یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کےجنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر ترین اہلکاروں نے گزشتہ دنوں اس امریکی میگزین کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ کو غلطی سے اس گروپ میں شامل کرلیا تھا…

امریکا نے قطرکو 2 ارب ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نے قطر کو جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔ امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی (DSCA) کے مطابق معاہدے میں 8 ،MQ-9B ڈرونز، 500 پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ…

امریکی صدر ٹرمپ کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اعلان کیا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا…

یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش سجائی گئی جہاں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کے پاکستان سے متعلق فن پارے پیش کیے گئے۔ نمائش کا اہتمام پاکستانی کیورٹر صائمہ فرقان اور…

ویڈیو: آسٹریلوی سینیٹر ایوان میں مردہ سالمن مچھلی کیوں لے آئیں؟

کینبرا: آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سینیٹر سینٹ اجلاس کے دوران ایوان میں مردہ سالمن مچھلی لے آئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹر سارہ ہینسن ینگ نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک بڑی سالمن مچھلی لہرا کر حکومت کی مجوزہ قانون سازی کے…