براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

غزہ کی 10 سالہ ننھی شیف سوشل میڈیا پر وائرل

غزہ کی 10سالہ ننھی شیف رینادکی کوکنگ ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہوگئی۔ غزہ کے دیر البلح کے شیلٹر میں اپنےخاندان کےساتھ رہنےوالی ریناد، وڈیوز میں غزہ کےبےگھرفلسطینیوں کےمسائل بھی اجاگر کرتی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا ویڈیوز میں ریناد امدادی…

امریکی حکام کا رواں سال چین کی جوہری توانائی سے لیس نئی آبدوز ڈوبنے کا دعویٰ

امریکی دفاعی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال چین کی جوہری توانائی سے لیس نئی آبدوز ڈوب گئی۔ غیر ملکی خبررساں اجنسی کے مطابق اہلکار کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی سے لیس اٹیک آبدوز مئی اور جون کے درمیان ڈوبی، یہ واضح…

حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی میں خطاب

اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کہا ہے کہ حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنےکا کوئی ارادہ نہیں…

اسرائیل کا حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ، حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طاقتور میزائلوں سے فضائی حملےکیے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ائیرپورٹ…

وزیراعظم کے بعد نیتن یاہو کا خطاب، پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوں…

اسرائیل کا شام، لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک

اسرائیل نے گزشتہ رات لبنان، شام سرحد کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ…

نیویارک کے میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد

امریکی شہر نیو یارک کے میئر پر رشوت اورغیرقانونی فنڈز لینےکے مقدمےمیں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میئر نیویارک کو 5 مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔…

ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد

واشنگٹن: امریکی عدالت نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم (2024) ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فرد جرم کی منظوری دی جبکہ امریکی…

یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں خوف و ہراس، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے

یمن سے میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہونے پر دارالحکومت تل ابیب پر خوف کے سائے منڈلانے لگے اور سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائرن بجنے کے بعد لوگ پناہ کےلیے شیلٹرز میں بھاگے جس کے سبب ٹریفک رک گیا، بہت…

عراق سے چین کی پرواز میں نوجوان لڑکی انتقال کرگئی، بھارت میں ایمرجنسی لینڈنگ

عراقی طیارے نے اس وقت بھارتی شہر کلکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی جب ایک نوجوان لڑکی کی طبیعت پرواز میں بگڑنے لگی۔ حکام کے مطابق بغداد سے چین کے شہر گوانگزو جانے والی عراقی ائیر ویز کی پرواز نے بدھ کو کلکتہ ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔…