کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

کرک میں انڈس ہائی وئے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا…

ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے سندھ کو زیادہ پانی دیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ارسا حکام نے ابتدائی جائزے میں سندھ کو زیادہ پانی دینے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کرتا ہے، کسی کا حق لیا…

امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب

ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔ مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ…

ٹانک میں ریسکیو کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ، 7 مزدور زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں راکٹ حملے سے 7 مزدور زخمی ہوگئے۔ کے پی پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہو ئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حملے سے عمارت…

لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار

لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا…

کراچی: کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

کراچی میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 29 مارچ کو گڑھے کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران آگ لگ گئی تھی۔ گڑھے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی گئی اور بلآخر 17 روز…

حافظ آباد: زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے3 مسیحی بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے میڈیا سے بات چیت…

سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا ارسا کو لکھا گیا خط مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کو لکھے گئے خط کو مستردکر دیا۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب حکومت کے…

وفاقی وزیر احسن اقبال کا حیدر آباد سکھر موٹر وے رواں سال شروع کرنے کا وعدہ

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے حیدر آباد سکھر موٹر وے اسی سال شروع کرنے کا وعدہ کر لیا۔ پیر کو وفاقی وزیراحسن اقبال نے کراچی میں پاکستان بزنس کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں…

کراچی:لانڈھی میں برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برف کےکارخانےکی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور…