اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، چیف جسٹس…

عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں…

صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

عدالت نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے…

وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم…

آئی ایم ایف سے منظوری: حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی

حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست…

داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشت گرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہاکہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو افغان…

امریکی صدر نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضہ ناگزیر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضہ ناگزیر قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو عالمی امن کیلئے گرین لینڈ پر قبضہ کرنا ہو گا، ہم اس معاملے کو ڈنمارک یا کسی اور ملک پر نہیں چھوڑ سکتے، جدید اسلحے کی دوڑ…

مودی سرکار کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی، نماز عید جرم بنا دی

مودی سرکار کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مودی سرکار نے کھلی جگہوں پر نماز عید کی ادائیگی پر ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پولیس نے…

کینیڈا اور امریکا کے تجارتی تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

کینیڈا اور امریکا کے تجارتی تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ کینیڈین وزیراعظم نے امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا کسی صورت امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، واشنگٹن کے ساتھ پرانے تجارتی تعلقات کا خاتمہ ہو چکا۔ واضح رہے…

اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملے جاری، 10 روز میں 900 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 10 روز میں 900 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہد اور 115 زخمی…