پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے…

اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ خراب، ضمانت کے 6 کیسز میں عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی ممکن نہ ہوسکی

اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ خراب ہونے کی وجہ سے ضمانت کے 6 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی ممکن نہ ہوسکی۔ منگل کو عمران خان کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل…

اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار دے دیں۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا،کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی…

درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پگھلنے سے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ…

ارمغان کے والٹ اکاؤنٹ میں ممکنہ طور پربڑی مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں: ایف آئی اے رپورٹ

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے والٹ اکاؤنٹ میں ممکنہ طور پربڑی مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں۔ ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے پیشرفت رپورٹ انسداد دہشت گردی منتظم…

سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ لگائیں، سرخ فیتے کی جگہ سرخ قالین ملے گا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں سے ملک میں سرمایہ لانے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، شہدا…

کراچی نادرن بائی پاس پرمویشی منڈی کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی 19 اپریل سے فعال ہوجائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اس سال بیوپاریوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں لائٹ اور پانی کاانتظام، اے ٹی ایم مشین کی سہولت اور پارکنگ فیس میں…

بیرسٹر گوہر اور دیگر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، بہنیں آج بھی نہ مل سکیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈيالہ جیل میں ان کی بہنوں کی آج بھی ملاقات نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جاری کردہ فہرست کے برخلاف فیصل چوہدری سمیت 4 دیگر لوگ بھی بانی سے مل آئے، فیصل چوہدری کے ساتھ…

اسرائیلی مصنوعات كا بائیكاٹ ضروری، شہریوں كی جان و مال كو نقصان نہ پہنچایا جائے: راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی مصنوعات اور كمپنیوں كا معاشی بائیكاٹ كرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیكاٹ میں عام شہریوں كی جان و مال اور املاک كو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی…

فیصل آباد کا مصور ٹریفک پولیس انسپکٹر جس کیلئے آرٹ گیلری بنادی گئی

فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کا ایک افسر ایسا بھی ہے جو اشاروں کی زبان کے ساتھ ساتھ فن کی زبان پر بھی مہارت رکھتا ہے اور ان کی مہارت کے اعتراف میں پنجاب میں پہلی بار پولیس لائنز میں ان کے نام سے ہی باقاعدہ آرٹ گیلری قائم کی گئی۔ فیصل…