ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید

امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ شکاگو میں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا…

ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدرٹرمپ چاہتےہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے اور…

قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پرگھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے جس کے تحت قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔…

تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دیدیا

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس نہ خریدنے کا حکم دے…

لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان

لبنانی صدر جوزف عون نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے 15 اپریل کو قطر کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے…

ٹیرف سے بچنے کیلئے ایپل نے مارچ میں بھارت سے ریکارڈ 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز درآمد کیے

آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے بھارتی ساختہ آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایپل کے بڑے بھارتی سپلائرز فاکسکون اور ٹاٹا نے مارچ کے مہینے…

اسرائیلی بمباری کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی، اسکی حفاظت پر مامور افراد سے رابطہ منقطع ہو…

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد یرغمال امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ القسام بریگیڈز کے…

اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار، حملے کیلئے تیار میزائل بھی برآمد

اردنی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اردن کی جنرل انٹیلیجنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں…

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا بیان سامنے آگیا

ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرنے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ’ٹھیک طریقے…

عراق میں ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ائیرپورٹس بھی بند

بغداد: عراق میں ریت کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد کو…