مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کردیئے، ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مودی حکومت کے تحت 170 سے زائد مسلم مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 129 مدارس میں تدریس کا سلسلہ فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہو…

ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی قسم کے مالی یا سماجی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔…

جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

جاپان میں آبادی میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور مسلسل 14 ویں سال مجموعی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپانی وزارتِ داخلی امور نے گزشتہ سال یکم اکتوبر 2024 تک کا آبادیاتی تخمینہ جاری کیا، جس میں جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی…

مودی سرکار کی انتقامی کارروائی؛ سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف مقدمے کا آغاز

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پٹروڈا کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس کی خصوصی…

یورپی یونین کا فلسطینیوں کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا نیا امدادی پیکج

برسلز: یورپی یونین نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک ارب 60 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر) کے تین سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور یورپی وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں…

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات سے…

جنگ بندی مذاکرات اور عالمی احتجاج بے سود، غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور دہشتگردانہ حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی حملوں مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 69 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، جنوبی غزہ میں فیلڈ…

سنگا پور کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 3 مئی کو عام انتخابات کا اعلان

سنگاپور کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، 3 مئی کو عام انتخابات کا بھی اعلان کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کیا، کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، جس کے بعد نو…

مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی…

امریکا نے چین کو تنہا کرنے کیلئے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ کرلیا

امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت…