شہباز شریف کی سابق ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے رہنماؤں کو اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے تبادلہ خیال کیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف…

سندھ میں پی پی پی مخالف سیاسی اتحاد کی اے این پی کو شمولیت کی دعوت

ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفی کمال، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن، جے یو آئی ف کے قاری عثمان اور جی ڈی اے کے راشد شاہ نے مردان ہاؤس میں شاہی سید سمیت اے این پی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہیں اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ مسلم…

وزارت تجارت کی ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچائی جائیں گی، چین کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کا…

کابینہ کی پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔…

آصف زرداری اسلام آباد سے دبئی روانہ، اہلخانہ سے ملاقات کرینگے

آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔ بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ…

ن لیگ، ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے خود کو سندھ میں پی پی کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے صدر ن لیگ سندھ بشیر میمن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم سندھ اور کراچی کے لیے بہترین متبادل ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن اور سسٹم چلانے کے…

ورلڈ فوڈ پروگرام کو افغانستان لوٹنے والے خاندانوں کیلئے 2.7 کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت

افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس فنڈنگ کی قلت ہے، جس کے سبب وہ پاکستان سے آنے والے افغان خاندانوں کی مدد جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایف پی افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر ہسیو وائی…

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا اپنی سرزمین پر سکھ رہنما کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور اس نے اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ کیا…

چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بڑی تبدیلی کرکے نیا فیچر متعارف کیا ہے، مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر مفت استعمال کرنے والے تمام صارفین چیٹ جی پی ٹی سے انسانی آواز میں سوال کرسکتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی اپنی مصنوعی آواز میں جواب دے گا۔…

اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اگلے 3 برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور یہ ملک کا واحد شعبہ ہے جو معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے۔…