نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی، جج کو اسی بنا پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا لیکن سزا بحال رکھی گئی۔ نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی…

کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعل

کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیشل ریکیگنیشن سسٹم کو چند ماہ قبل کراچی ائیرپورٹ پر فعال کیا گیا تھا ۔ جس کے ذریعے بیرون ممالک فرار کی کوشش کرنے والے متعدد…

الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ طلب

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا…

عام انتخابات میں مخالفین کو ’ٹف ٹائم‘ دینے کیلئے پیپلزپارٹی قیادت سرگرم

عام انتخابات میں مخالفین کوٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت سرگرم ہوگئی، بلاول بھٹو نے سندھ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلالیا، تو سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں پنجاب اور بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔…

بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم ، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی اور مفت بحلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور…

تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کو ٹاؤٹ قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہروپیوں کی ریشہ دوانیوں کو نظرانداز کرکے ”بلّے“ کانشان تحریک انصاف کیلئے جاری کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے…

نائیجیریا میں مذہبی تقریب پر فضائی حملہ، 120 افراد مارے گئے

نائیجریا میں فضائیہ کی جانب سے ایک مذہبی تقریب کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں 120 افراد مارے گئے۔ منگل کو ناجیرین افواج نے حملے کا اعتراف کیا، جس کے بعد صدر بولا احمد تینوبو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ فوج نے…

ڈریپ نے 3 غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 6 کے معطل کردیئے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ) نے غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 6 کے لائسنس معطل کر دیئے وزیر صحت ندیم جان کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی…

صیہونی وزیراعظم کا جنگ کے بعد غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کردیا۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد صیہونی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی۔ نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس…

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے…