نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو ہوگا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں…

آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز ٹیموں کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23…

پاکستان نے آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ کے پہلے رو ز 324 رنز بنا لئے

کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کےخلاف کینبرا میں کھیلے جارہے چار روزہ وارم اپ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالئے۔ پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز…

مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا 13واں ایڈیشن جمعرات سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔سی اے کے مطابق مینز بی بی ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن…

چیف جسٹس کا 2013 میں بطور ہائیکورٹ جج جسٹس منیب کے فیصلے پر اظہار حیرت

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کا سیکشن 3 اے 2011 میں درست قرار دیا، 2013 میں سندھ ہائیکورٹ نے اسی نوٹیفکیشن کو غیر آئینی کیسے قرار دیا؟ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسےکالعدم قرار دے…

جسٹس مظاہرکیخلاف ریفرنس کا معاملہ،جسٹس اعجاز کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی…

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا…

شعیب شاہین کا این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے کہا کہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کےعلاوہ وکلا کی بڑی…

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

یہ امداد ایشیائی ترقیاتی بینک کے سندھ میں سیلاب سے بحالی کیلئے 1.5 ارب ڈالرپروگرام کاحصہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض…

میجر شبیر شریف کی شہادت کو 52 سال گزر گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 71کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجرشبیر شریف نے…