مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی فارمولہ کسی صورت قابل قبول نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں کہا ہےکہ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام اور پاکستانی حکومت کا کردار باعث شرم ہے، دو ریاستی فارمولہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ فلسطینی کاز کے لیے انہوں نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے…

سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثےکی تصدیق کی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی…

پاک امریکا مذاکرات،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی دفتر خارجہ میں نگران وزیرِخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔…

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور

ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کا بل منظور ہو گیا ہے جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن میں پچھلے کئی ماہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد…

سپریم کورٹ، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلےکیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر 12 دسمبر کو سماعت کرےگا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے،لارجر…

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر 14 دسمبر کو…

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں امریکی، عراقی…

بانی پی ٹی آئی جسے کہیں گے اسے پارٹی کا ٹکٹ ملے گا،چیئرمین تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیر سٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 180 مقدمات ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے لیکن اعتماد ہے کہ عدلیہ ہمیں بھی ریلیف دے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان…

زندگی بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان، یہ مکس میچ ہوتا ہے، رانا ثنا

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانےکی تلاش میں ہیں، سیاست ہو یا کاروبار، زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان، یہ مکس میچ ہوتا ہے۔ چند روز سے پی پی چیئرمین بلاول…

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں ، شہید افراد کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

غزہ میں اسرائیلی کی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ 62 ویں روز بھی جاری ہے،7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں…