دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے: روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہےکہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔ دوحہ فورم سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں، غزہ…

انسانی حقوق کے عالمی دن بھی صیہونی حکومت کے غزہ میں جنگی جرائم، مزید 300 فلسطینی شہید

انسانی حقوق کے عالمی دن بھی صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رہا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 سے زیادہ حملےکیے، رہائشی علاقوں میں بمباری سے کل سے اب تک 300 فلسطینی شہید ہوگئے، متعدد فلسطینی تباہ…

صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کو برہنہ کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں

غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر قید کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں۔ صیہونی اخبار نے دعویٰ کیا کہ فسلطینیوں کی گرفتاریاں جبالیا کیمپ سے کی گئی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے…

برطانیہ میں مقیم لوگوں کا رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا مزید مشکل ہوگیا

برطانیہ میں مقیم لوگوں کا اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا اب اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا اعلان برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنےکے لیےکیا گیا ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے…

اسرائیل کی فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنےکی کوششیں جاری ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ اسرائیل کا منصوبہ فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا ہے۔ امدادی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں تباہی اس منصوبے کا پہلا قدم تھا۔ ایجنسی کا…

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کیخلاف ظلم و تشددکا سلسلہ جاری

75 سال گزرنےکے باوجود بھی بھارت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہے، جہاں اقلیتوں اور خواتین کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2019 کے بعد سے مقوبضہ کشمیر میں ایک ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ اس کے…

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہونے پر اظہار مایوسی

صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان تنازع سے غزہ کے طبی شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، مگر ہم کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے غزہ کے حوالے سے ہونے والے ہنگامی…

عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے…

غزہ پر جنگ بندی کی قرارداد پر امریکی ویٹو کیخلاف عالمی رہنماؤں کا شدید ردعمل

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے عمل پر عالمی رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کو اسرائیلی جنگی جرائم کی…

حماس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں، فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس فلسطین کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں ہے۔ مغربی ایشیا کے بارے میں دوحہ کانفرنس کے موقع پر سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اتوار کو کہا…