ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیے، 26 افراد زخمی

ہنگری کی سرحد کے قریب یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کردیا۔ کونسل کی میٹنگ کی کارروائی فیس بک پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی جہاں اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی…

ایران : پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں افسران سمیت 11 پولیس اہلکار ہلاک

ایران کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سیستان اور بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹرجنوب مغرب…

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی صیہونی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے صیہونی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اورصیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کے درمیان ملاقات موساد کے…

ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک حیرت انگیز منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مگر اب وہ جس منصوبے پر کام کر رہے ہیں وہ حیرت انگیز تو نہیں مگر کسی نے تصور نہیں کیا ہوگا کہ ایلون مسک ایسا بھی کر سکتے…

صیہونی حکومت کا حماس کے خلاف مکمل فتح کیلئے کئی ماہ تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

امریکی مشیر سلامتی سے ملاقات میں جنگی جنون میں مبتلا صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے خلاف صیہونی حکومت کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھنے کا اپنا مؤقف دوہرا دیا۔ تل ابیب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات میں نیتن یاہو…

حماس کا امریکہ کو انتباہ: غزہ کے مستقبل کی نہیں، صیہونی حکومت کے مستقبل کی فکر کرو

بیروت میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے امریکیوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کی نہیں بلکہ صیہونی حکومت کے مستقبل کی فکر کرو۔ الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رکن…

72 گھنٹے میں غاصب صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیاں تباہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام…

باب المندب میں ایک اور تجارتی بحری جہاز پر حملہ

برطانیہ کی جہاز رانی کمپنی امبری نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں لائبریا کے پرچم کے ساتھ گزر رہے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملہ کیا گيا ہے۔ خبروں کے مطابق برطانوی کمپنی امبری نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ لائبریا کے پرچم سے ساتھ ایک…

صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے سامنے ہاتھ پھیلا دیا

جنگ کے میدان میں بے شمار شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے مکینوں کے لئے نوٹس جاری کیا ہے جس میں شدت سے کہا گیا کہ وہ رقم وصول کرنے کے عوض حماس کے رہنماؤں کی معلومات تل ابیب کو فراہم کریں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ان…

صیہونی حکومت کے لئے مدد لے جانے والی کشتی پر یمن کا پھر میزائل حملہ

بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو میزائل نے نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل کی زد میں آنے کے بعد بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والے بحری جہاز…