وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے، ویب سائٹ غیر فعال

وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر حملہ کیا گیا ہے ، وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر ہیک کرلی گئی ہے، ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں پیغام آتا رہا اور ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی۔ وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ…

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوکت یوسف زئی کو پشاور ائرپورٹ سے تحویل میں لے لیا،پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس…

ہرقیمت پر اکثریتی حکومت بناکر، شہباز پنجاب اور نواز وفاق سنبھالیں گے، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن کے بعد کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے ن لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے نجی میڈیا کو بتایا کہ ان کی رائے میں شہباز شریف کو پنجاب کی ہی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے، اور ہمارے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار…

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل، 27 نومبر کو دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہم نے ایک 'سیکوینس…

خیبرپختونخوا کا 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ کی اسٹیرنگ کیمٹی کے اجلاس میں کیا گیا،دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے…

سی ٹی ڈی کے پی کی انتہائی مطلوب افرادکی فہرست ، ترجمان پی ڈی ایم اےکا نام شامل

انتہائی مطلوب 152 افراد کی فہرست میں شامل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے ترجمان احسان داوڑ سینیئر صحافی رہ چکے ،ان کا تعلق شمالی وزیرستان میرعلی سے ہے۔ میران شاہ پریس کلب کے صدر صفدر داوڑ نےکہا ہے کہ احسان داوڑ میران…

پنجاب میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ، فی من قیمت 400 روپے مقرر

محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کویومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملز مالکان کو کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 روز میں کرنا ہوگی،…

نگران وفاقی کابینہ سے نیب کے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی، جبکہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر…

سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو بتایا کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے،آج فیصلہ ہو جائے گا؟ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو۔ بادی النظر میں لگ رہا ہےلولی لنگڑی حکومت ملے گی، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ…

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے جذبے،…