سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی…

دمشق ائیرپورٹ پر صیہونی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے: عرب میڈیا

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ شام کے دمشق ائیر پورٹ پر صیہونی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے۔ عرب خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے 28 دسمبر کو رات گئے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی…

(ن) لیگ سے ڈیڈ لاک نہیں طے،جہاں جو مضبوط ہو وہی الیکشن لڑے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر این اے 242 سمیت کسی بھی نشست پر کوئی ڈیڈلاک نہیں۔ انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارمولا یہ طے ہوا ہے جس نشست پر جو جماعت…

نائیجیریا: کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی

نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی۔ وسطی پلاٹیو (Plateau) ریاست میں کیے گئے ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ آوروں نے 2 علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور…

سلامتی کونسل: اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے امریکا نے بھی حمایت کی جب کہ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے…

صیہونی فوج کی خان یونس میں کارروائی، کئی عمارتوں کو تباہ کردیا

صیہونی فوج نے خان یونس شہر میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا۔ عالمی تنقید کے باوجود صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اب اس نے خان یونس میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور…

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی۔ تبوک ریجن میں شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور…

امریکی فوجی اڈوں پر عراق کے مزاحمتی گروہ کا میزائل حملہ

امریکی فوجی اڈوں پرعراق کی اسلامی مزاحمت کے حملے جاری رہنے کے ساتھ ہی خبری ذرائع نے مشرقی شام اور شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کی خبر دی ہے . عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے کہا ہےکہ اس گروہ نے جنوبی الحسکہ میں واقع…

غزہ کے شہر خان یونس پر جارح صیہونی حکومت کی بمباری

صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج سنیچر کی صبح بھی شہر خان یونس پر شدید بمباری کی . میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی شہر خان یونس پر بمباری میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہيں- صیہونی میڈیا نےغزہ…

شام اور عراق کے سرحدی علاقے البوکمال پر امریکہ کا فضائی حملہ ، پانچ افراد جاں بحق

شام اور عراق کے سرحدی علاقے البوکمال پر آج فضائی حملہ ہوا ہے- میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ مشرقی شام ميں واقع صوبے دیرالزور کے البوکمال سرحدی علاقے پر ہوا ہے- صابرین نیوزچینل نے رپورٹ دی ہےکہ یہ فضائی حملہ امریکہ نے کیا ہے…